گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں گشزتہ روز ایک برفانی تودا گرانے سے ایک نجی کمپنی میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے دو مزدور زندہ دفن ہوگئے انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ سخت کوشوشوں کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشوں کو برف سے نکالا گیا۔
وہیں آج ضلع انتظامیہ نے بھاری برفباری اور مزید برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کے بعد کمپنی کے باقی مزدوروں کو منتقل کر کے گگنگیر میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے آج یہ فیصلہ لیا ہے کہ فی الحال باقی مزدوروں اور ملازمین کو گگنگیر کوارٹروں میں منتقل کیا جائے، تاکہ ان کی جانوں کو بچایا جا سکے۔ بتادیں کہ جمعہ کے روز علاقہ میں بھاری برفباری ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اس علاقے میں مزید برفانی تودے گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سبھی علاقوں کی طرح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںجمعہ کے صبح سویرے ہی برفباری شروع ہوئی تھی۔ ضلع کے میدانی علاقون میں درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے برف ہاٹنے کے کام میں مصروف ہیں ۔ وہیں بھاری برفباری کے سبب علاقہ کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو مختلف قسم کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: Two Man were Buried Under An Avalanche In Ganderbal برفانی تودے کے نیچے دو مزدور دب گئے ایک کی لاش دستیاب