ETV Bharat / state

کشمیری خاتون کے لیے پی پی ای کٹس بنا روزگار کا ذریعہ - جموں و کشمیر

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کشمیر کی ایک خاتون عوام کے لیے پی پی ای کٹس اور ماسکس تیار کر رہی ہیں، تاکہ کووڈ-19 کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

kashmir girl
kashmir girl
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:55 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتوں نے پی پی ای کٹس اور ماسکس بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ان کی اس پہل نے کئی لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

گاندربل سے تعلق رکھنے والی شائستہ جان نے 'پردھان منتری کُشل وکاس یوجنا' کے تحت پی پی ای کٹس اور ماسکس بنانے کی ٹریننگ حاصل کی ہے، پی ایم کے وی وائی کے بینر تلے خواتین کے لیے گاندربل میں 'شی ہوپ سوسائیٹی فار ویمن انٹرپرائزز' کے نام سے ایک تربیتی پروگرام چلایا جارہا ہے، جس میں خواتین کو سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جا رہا ہے۔

کشمیر میں صرف یہی ایک سینٹر نہیں ہے جو خطے میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، خطے میں ایسے اور بھی کئی تربیتی ادارے ہیں جہاں مرد اور عورتوں کو سلائی کا کام سکھایا گیا ہے اور اب وہ ماسکس اور پی پی ای کٹس بنا رہے ہیں۔

سینٹر میں موجود پروگرام مینیجر ازافیہ جان نے کہا 'سینٹر کی جانب سے دور دراز سے تعلق رکھنے والے افراد کو روزگار مہیا کرانے کے لیے ٹریننگ دی جارہی ہے، ہم نے ان لوگوں کو ٹرینڈ کیا ہے، جن کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس کے ساتھ ساتھ معذور افراد پر بھی خاص دھیان دیا جارہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کورونا سے 13 اموات
آج دن بھر کی اہم خبریں ایک نظر میں

وہیں شائستہ جان نے کہا 'ہمیں سلائی کے لیے ٹریننگ دی گئی ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ہمیں کالز آئی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ پی پی ای کٹس اور ماسکس بنانے والے لوگوں کی اشد ضرورت ہے، جس کے بعد ہم نے ٹریننگ لی اور اب ہم نے اسے اپنا روزگار بنا لیا ہے جو اچھے انداز میں چل رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.