ETV Bharat / state

کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند - etv bharat urdu

انتظامیہ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کشمیر کی واحد ٹرین سروس کو کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند
کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند
author img

By

Published : May 10, 2021, 5:56 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافے کے بعد انتظامیہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کشمیر کی واحد ٹرین سروس کو کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند

نارتھرن ریلوے کےچیف ایئریا منیجرنے ای ٹی وی بھارت کو فون پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کل سے ریل خدمات بند رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے مد نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ سال جب کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ یہاں کی ریل خدمات کو بھی بند کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پھر انتظامیہ نے گیارہ ماہ بعد ٹرین خدمات کو بحال کیا تھا۔

تقریباً صرف دو ماہ ریل خدمات جاری تھیں لیکن ایک بار پھر اسکو بند کر دیا گیا ہے۔ ہم آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ ٹرین سے سفر کرنے میں لوگوں کا ایک تو وقت بھی بچ جاتا تھا اور کم خرچہ بھی آتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سہولت کو بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ لگاتار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.