جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن شیپ ہسبنڈری کشمیر Joint Director Extension Sheep Husbandry ڈاکٹر اجے سوڈان نے ضلع گاندربل کے ہاری پورہ کا دورہ کیا۔ موصوف نے محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو فراہم کیے گئے 19 شیپ یونٹس کا جائزہ لیا۔
انتظامیہ مختلف محکموں میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح فیصدی کو کم کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کر رہی ہے تاکہ اس بڑھتی بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے Schemes to Reduce Unemployment اور پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اس سلسلے میں محکمہ شیپ ہسبنڈری بھی مختلف اسکیموں کے زریعے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن شیپ ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر اجے سوڈان Dr. Ajay Sudan نے ضلع گاندربل کے ہاری پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ کی جانب سے نوجوانوں کو فراہم کیے گئے 19 شیپ یونٹس کا جائزہ Reviewed Sheep Units لیا۔
ان شیپ یونٹس میں سے 6 یونٹس کو سبسیڈی کے تحت ان نوجوانوں کو دیا گیا ہے جن کی سبسیڈی 10 لاکھ روپے ہیں اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : Joint Director Sheep Husbandry In Pulwama: جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن شیپ ہسبنڈری کشمیر کا دورہ پلوامہ
انہوں نے کہا کہ ان یونٹس سے روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک تو ہم اس سے خود روزگار کماتے ہے اور دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن شیپ ہسبنڈری کشمیرڈاکٹر اجے سوڈان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے نوجوانوں کو شیپ یونٹس دے رہے ہیں۔