ETV Bharat / state

JKSSB Chairman Press Conference شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں: جے کے ایس ایس بی چیئرمین - جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ

جے کے ایس ایس بی کے چیئرمین راجیش شرما نے کہا کہ بورڈ شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری نوکریوں کی بھرتی عمل کو خراب کرنے کے لیے بعض عناصر امیدواروں کو گمراہ کر کے احتجاج کر رہے ہے۔

JKSSB Chairman Press Conference
جے کے ایس ایس بی چیئرمین
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 8:01 PM IST

شفافیت، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جے کے ایس ایس بی چیئرمین

جموں:جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین راجیش شرما نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس بی امیدواروں کو یقین دلایا کہ خالی اسامیوں کے بھرتی عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ امیدواروں کے تحفظات کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور امتحانات کو منصفانہ، شفاف اور محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ان لوگوں پر دھیان نہ دیں، جو صرف عمل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سروس سلیکش بورڈ امیدواروں کی قابلیت اور میرٹ کا احترام کرتی ہے ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو قابل امیدواروں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپ ٹیک نامی کمپنی نے پورے ٹنڈرنگ پورسس کے ذریعے منتخب ہوئی ہے اور یہ کمپنی ایک امیدوار سے آن لائن امتحان منعقد کرانے کے لیے 267 روپئے لئے ہیں جبکہ دوسری کمپنی 335 روپئے پر کام کرنے کے لیے تیار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کمپنی کسی مدت تک بلیک لسٹ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Aptech Ltd ایس ایس بی امیدواروں کا جموں میں دوسرے روز احتجاج

بتادیں کہ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین رجیش شرما کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جموں اور سرینگر میں ایس ایس بی امیدوار سرکوں پر ایپ ٹیک نامی کمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے ہے۔اس پیچ پولیس نے جموں میں کچھ احتجاجیوں کو حراست میں بھ لیا تھا۔ احتجاجی کے مطابق بلیک لسٹڈ کمپنی منصف طریقے سے امتحانات منعقد نہیں کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.