ETV Bharat / state

Media Community Meeting in Ganderbal گاندربل میڈیا برادری کی منیگام پارک میں ایک اہم میٹنگ - News portal on social media without registration

گاندربل میڈیا برادری کی جانب سے منیگام پارک میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع میں رجسٹریشن کے بغیر نیوز پورٹل چلانے والوں پر قدغن لگانے پر زور دیا گیا۔ News portal on social media without registration Important Meeting at Manigam Park Ganderbal

Media Community Meeting in Ganderbal
Media Community Meeting in Ganderbal
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 12:03 PM IST

گاندربل: ضلع گاندربل کے منیگام پارک میں گاندربل میڈیا برادری کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ساتھ ضلع میں مختلف اداروں سے کام کرنے والے سبھی صحافیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے اس موقع پر سینئر صحافی اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کچھ نام نہاد صحافی سوشل میڈیا پر بغیر رجسٹریشن کیے نیوز پورٹل بناکر ہاتھوں میں مائک لے کر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اس پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روک لگانے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔ اس دوران ایاز احمد صوفی نے کہا کہ کچھ نام نہاد صحافیوں نے اس پیشہ کو بدنام کردیا ہے۔ جس کو ہم قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر رجسٹریشن سوشل میڈیا پر نیوز پورٹل بناکر ہاتھوں میں مائک لی کر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں جس پر روک لگانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روک لگانے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔ وہیں اس دوران سینئر صحافی آفتاب احمد میر نے کہا کہ ایسے نام نہاد صحافیوں کی نشاندہی کرنی لازمی ہے جو بغیر رجسٹریشن ہاتھوں میں مائک لیکر نہ صرف لوگوں کو بلکہ پوری صحافتی برادری کو بدنام کرتے ہیں۔ جس کے لیے ضلع انتظامیہ کو ان نام نہاد صحافیوں کے خلاف فوری طور پر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے اور ہماری طرف سے ضلع انتظامیہ کو اس بارے میں بھرپور تعاون ملے گا۔

اس میٹنگ میں صحافیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ جن میں سے فردوس احمد تانترے ای ٹی وی بھارت، ریاض احمد بھٹ تعمیل ارشاد، عمر رینہ رائزنگ کشمیر، سابق علی سابق کشمیر کراؤن، وانی ماجد آج تک، شاہ اعجاز گلوبل نیوز، عمران احمد دور درشن نیوز، سلیم وانی گلستان نیوز، مشتاق احمد 4 ٹی وی نیوز، عاقب رسول کشمیر نیوز ون، باسط احمد کشمیر منظر، شاہد جیلانی تعمیل ارشاد، ہادی ہدایت اے این این نیوز، فیروز احمد خان سی این آئی نیوز، شاہ باسط ینگ بائٹس، ارشاد احمد بیگ ویلی آن لائن، شوکت احمد بی بی سی ٹی، محمد یوسف جے کے نیوز لائیو اور راجہ سعید کشمیر نیوز آبزرور ان صحافیوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.