ETV Bharat / state

Legal Literacy Club in Ganderbal: گاندربل میں لیگل لٹریسی کلب کا افتتاح - شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فارسٹری واقع بنہ ہامہ، گاندربل

جسٹس علی محمد ماگرے نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع فیکلٹی آف سوشل فارسٹری بنہ ہامہ میں لیگل لٹریسی کلب Legal Literacy Club Inaugurated in Ganderbalکا افتتاح کیا۔

Legal Literacy Club in Ganderbal: گاندربل میں لیگل لٹریسی کلب کا افتتاح

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 4:40 PM IST

گاندربل: ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فارسٹری واقع بنہ ہامہ، گاندربل کے باہمی تعاون سے ’’موسمیاتی تبدیلی: ریاستی اداروں اور قوانین کا کردار‘‘ کے موضوع پر قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Legal Literacy Club in Ganderbalاس موقع پر شعبہ فارسٹری بنہامہ گاندربل میں لیگل لٹریسی کلب کا بھی افتتاح کیا گیا۔

گاندربل میں لیگل لٹریسی کلب کا افتتاح

ہائی کورٹ آف جموں اینڈ کشمیر اینڈ لداخ کے جسٹس علی محمد ماگرے نے لٹریسی کلب کا افتتاح کیا۔ Jistice Ali Mohammad Magrey Inaugurates Legal Literacy Club in Ganderbalاس موقع پر ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروس اتھارٹی کے علاوہ جسٹس جاوید اقبال وانی سمیت ضلع کے ایڈمنسٹریٹو جج شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آغاز میں مہمان خصوصی کی آمد پر ضلع پولیس گاندربل نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جسٹس علی محمد ماگرے نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قانونی خدمات انجام دے رہے اداروں کا بنیادی مقصد نہ صرف معاشرے کے کمزور طبقوں کی انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا ہے بلکہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں کو ان کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں نے ماحولیات سے متعلق قوانین کی تشریح میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عدالتی مداخلت کے ذریعے آبی ذخائر کو صاف کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جسٹس جاوید اقبال وانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں لیگل لٹریسی کلبس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماحولیات کے مسائل پر عدالت عظمیٰ کے مختلف عدالتی فیصلوں کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ریاستی اداروں اور قانون ساز ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ماحولیاتی نظام کی تنزلی اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور محدود کرنے کے لیے فطرت پر مبنی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Justice Magray Inagurates e-filing Portal : ضلع اننت ناگ میں ای فائلنگ پورٹل کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.