وجے کمار نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ لوگوں کو تمام تر سہولیات دستیاب رکھا جائے۔
گاندربل کی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں تمام تر سہولیات میسر رکھی گئیں ہیں، ضلع کے ہر علاقے میں ادویات اور دیگر ضرورات اشیاء دستیاب رکھی گئیں ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ضلع میں ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات رکھا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے گاندربل کو سرینگر سے ضم کرنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائیں گی۔ ضلع کے کنگن اور گنڈ میں مکمل پابندیاں ہٹائی گئی ہیں جبکہ مین گاندربل میں مسلسل بندشیں رہیں، کنگن اور آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت دیکھنے کو ملی۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ برینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو منقطع کر دیا گیا تھا، تاہم آج 12 روز بعد وادی کے کئی علاقوں میں لینڈ لائن کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔