گاندربل پولیس نے بتایا کہ ضلع کے ٹیون کنگن علاقہ کے سمیر احمد خان ولد عبدالرشید خان اپنی بہن کے گھر بجلی کے تار کی درستی کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گیا۔
اسے فوراً علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص بجلی درستی(الیکٹریشین) کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔