ETV Bharat / state

گاندربل کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس افسران کی ریلی - ریلی میں درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا

گاندربل کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے 'این جی او وائٹ گلوبل' کے اشتراک سے جموں کشمیر پولیس نے ایک ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خلیل احمد پسوال نے کہا کہ' پولیس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچے بچیوں پر خاص نظر رکھیں، تاکہ اُن کا مستقبل سنورسکے اور وہ کارآمد بنیں'۔

J&K Police Organized Rally Against "Drug Abuse" at ganderbal
گاندربل کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس افسران کی ریلی، و دیگر پروگرام
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:59 PM IST

وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے جموں کشمیر پولیس نے 'این جی او وائٹ گلوبل' کے اشتراک سے ایس ایس پی آفس گاندربل سے ڈی پی ایل تک ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

گاندربل کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس افسران کی ریلی، و دیگر پروگرام

ریلی کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل میں ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کئی فنکار، طلباء و طالبات سمیت کئی پولیس افسران و دیگر شخصیات نے منشیات اور اس کے برے اثرات پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: ترال: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خلیل احمد پسوال نے کہا کہ' پولیس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچے بچیوں پر خاص نظر رکھیں، تاکہ اُن کا مستقبل سنور سکے اور وہ کارآمد بنیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ' پولیس افسران ہر وقت ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور اس کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.