ETV Bharat / state

گاندربل: بھیڑوں کے لیے طبی مرکز کا افتتاح

واکورہ سے ملحقہ علاقوں کے درجنوں مقامی شہریوں نے متعدد بار اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ واکورہ میں محکمہ شپ اینڈ ہسبنڈری کا فرسٹ ایڈ سنٹر ہونا چاہئے۔

First aid center
فسٹ ایڈ سینٹر
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:19 AM IST

ضلع گاندربل کے علاقہ واکورہ میں محکمہ شپ اینڈ ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھیڑوں کی کثیر تعداد موجود ہے، جن کے لئے آج تک طبی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے بھیڑ بکریاں پالنے والوں کو طرح طرح کے مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔

فسٹ ایڈ سینٹر

واکورہ سے ملحقہ علاقوں کے درجنوں مقامی شہریوں نے متعدد بار اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ واکورہ میں محکمہ شپ اینڈ ہسبنڈری کا فرسٹ ایڈ سنٹر ہونا چاہئے جبکہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے بھی طبی مرکز ہونے کی فریاد کی تھی۔ بالاخر ضلع انتظامیہ نے آج واکورہ میں فسٹ ایڈ سینٹر کا افتتاح کرکے علاقہ کی دیرینہ مانگ پوری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل، رامبن اور ڈوڈہ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

پروگرام میں مقامی سرپنچ، محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کے ہاتھوں ہی افتتاح کیا گیا۔ اس بارے میں جب ای ٹی وی نے مقامی سرپنچ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کئی برسوں سے ہم نے ضلع انتظامیہ سے واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھیڑوں کے لئے طبی مرکز قائم کرنے کی متعدد بار فریاد کی تھی، تاہم اس دیرانہ مانگ کو پورا کرکے بھیڑوں کے کاشتکاروں نے راحت کی سانس لی جس کے لئے ہم ضلع انتظامیہ کے شکر گزار ہیں'۔

اس بارے میں ڈاکٹر رابیہ حسن نے بتایا کہ یہ یہاں کے لوگوں کی یہ اہم مانگ تھی اور یہ سنٹر بہت سارے علاقوں کو فائدہ دے سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.