ETV Bharat / state

گاندربل: نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے ریت و بجری نکالنے کا کام جاری - مچھلیوں کا وجود بھی ختم ہو رہا ہے

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نالہ سندھ سے ریت اور بجری نکالنے والے ریت مافیاؤں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

Illegal sand boulder
نالہ سندھ سے غیر قانونی طور سے ریت
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:19 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن وسن علاقے میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے میں ریت مافیہ سرگرم ہے۔

نالہ سندھ سے غیر قانونی طور سے ریت

اطلاعات کے مطابق وُسن کنگن علاقے میں ریت مافیہ نالہ سندھ سے دن دھاڑے جے سی بی کا استمال کر کے بجری اور ریت نکالتے ہیں۔

اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کچھ لوگ نالہ سندھ کا وجود ختم کرنے پر تلے ہیں۔ اس سے نہ صرف نالہ سندھ کا وجود بلکہ پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہے۔

علاقے کے لوگوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چند خود غرض لوگ متعلقہ محکمہ کے ساتھ ساز و باز کر کے غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے نالہ سندھ سے ریت اور بجری نکالتے ہیں۔ اس کی وجہ سے مچھلیوں کا وجود بھی ختم ہو رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نالہ سندھ کی خوبصورتی پر بھی بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ سندھ قدرتی خوبصورتی اور مختلف اقسام کی مچھلیوں کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ تاہم ایسے کارناموں سے اس کی شان ختم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گاندربل: مانسبل جھیل میں صفائی مہم

علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بن کے بیٹھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ان کی ساز باز سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نالہ سندھ سے ریت و باجری نکالنے والے ریت مافیاؤں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.