مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں زرعی اراضی Construction Agriculture on Land in Ganderbal پر غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی کام Illegal Construction Work جاری ہے جس کی وجہ سے زرعی اراضی کا وجود خطرے میں ہے۔ وہیں زمین داروں میں تشویش کی لہر ہے اور متعلقہ محکمہ خاموش و تماشائی بنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ کے زرعی اراضی پر غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھا کہ قومی شاہراہ پر 200 میٹر کی حدود میں کسی بھی طرح کے تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن زمینی سطح پر متعلقہ محکمہ خاموش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی سکڑتی زرعی زمین اور غذائی بحران کا اندیشہ
اس ضمن مقامی لوگوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دن بہ دن زرعی اراضی پر کنسٹرکشن کا کام بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حکومت خاموش ہے۔
وہیں تحصیل دار گاندربل نے اس معاملے پر کہا کہ وہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائےگا۔