ETV Bharat / state

Awareness camp: محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:05 PM IST

ڈائریکٹر جنرل باغبانی اعجاز احمد بٹ نے بیداری پروگرام میں شرکت کرنے والے کسانوں کو محکمہ باغبانی (horticulture department) کے مختلف اسکیمز سے استفادہ پر زور دیا۔

محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا
محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں محکمہ باغبانی نے قبائلی آبادی تک پہنچنے کی اپنی مسلسل کوششوں کے ایک اقدام کے طور پر اتوار کو ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔

محکمہ باغبانی نے بیداری کیمپ منعقد کیا

اس کیمپ میں ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاریکٹر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ممبر گنڈ-اے، گنڈ- بی، بی ڈی سی چیئرپرسن گنڈ اور کنگن، قبائلی بہبود صدر، ضلع صدر گوجر بکروال، یوتھ فورم کے نمائندوں نے کیمپ میں شرکت کی۔

کیمپ میں کنگن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں اور خاص طور پر قبائلی آبادی سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیداری کیمپ کا بنیادی مقصد قبائلی اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو مختلف اسکیمز کے تعلق سے آگاہ کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران تمام محکموں کے متعلقہ اداروں نے اپنی اسکیموں پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے یونین ٹریٹری حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل باغبانی اعجاز احمد بٹ نے بیداری پروگرام میں شرکت کرنے والے کسانوں کو محکمہ باغبانی کےمختلف اسکیمز سے استفادہ پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.