جموں و کشمیر میں بارش اور برف باری جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ رات کے 0.6 ۔ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ وادی کشمیر کے تمام علاقوں سے برفباری کی اطلاعات لگاتار موصول ہو رہی ہیںSnowfall in Kashmir۔
اسی طرح گاندربل ضلع کے سونمرگ کے آس پاس 1.5 فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اس علاقے میں رہائش پذیر لوگ پہلے ہی وہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، اسکے علاوہ کئی ہوٹل مالکان نے بھی اپنے ہوٹل بند کئے ہیں، اسی طرح سونمرگ کا بازار بھی تقریبا بند کر دیا گیا ہےHeavy Snowfall in Sonmarg۔
سونمرگ میں مقیم ہوٹل کے مالک شہزاد رسول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کل رات سے سونمرگ میں بھاری برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر کافی برف جمع ہوئی ہے۔بھاری برف باری سے علاقے میں بجلی اور پانی بھی غائب ہیں اور بجلی کے کھمبے بھی گر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگ پارک کے قریب برفانی تودے گرنے کی وجہ سے یہ سڑک مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، اور ہوٹلوں میں درجنوں افراد پھنس چکے ہیں اور انتظامیہ بالکل سو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Rise in Anti-Militancy Operations During Winter: 'موسم سرما کے دوران عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ'
انہوں نے گاندربل ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گگنگیر ٹنل ذمہ داران سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کریں کہ وہ لوگوں کو ٹنل سے راستہ فراہم کریں تاکہ ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے لوگ صحیح سلامت اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جائے۔