گاندربل: ضلع گاندربل کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کے ساتھ ہی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر اچانک آسمان پر کالے بادل چھا گئے جس کے فوراً بعد موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ Heavy Rains Causes Flood Like Situation In Ganderbal
تیز بارش کے نتیجے میں چھترگل، وسن، ہاری پورہ ،گوٹلی باغ، درسوما، منیگام سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں پانی رہائشی مکانات میں گھس گیا، تاہم کسی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔Rains in Ganderbal
ادھر ضلع کے متعدد علاقوں میں موجود دھان اور سبزیوں کی اراضی کو تیز بارش کے سبب شدید نقصان پہنچا۔ عوام نے ضلع انتظامیہ سے فیصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کرنے کی اپیل کی، تاکہ نقصان کا اندازہ لگا کر لوگوں کو معاوضہ دیا جائے۔ Heavy Rains Causes Damage to Crops
مزید پڑھیں: