لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بشیر احمد خان نے گاندربل ضلع کا دورہ کر کے مختلف تعمیراتی کاموں اور کئی علاقوں سے آئے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
ان کی ہمراہ متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی تھے۔ بشیر احمد خان جو کہ لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار ہیں، نے ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں کے مسائل سنے اور ان پر ضلع انتظامیہ کو جلد کام کرنے کے احکامات صادر کے۔
یہ بھی پڑھیں: بایو میٹرک اندراج کرانے پر سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر کا اعتراض
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کل ہی ایک موبائل اور ایک لینڈ لائن نمبر بطور ہیلپ لائن جاری کیا تھا جس پر فون کرکے اپوائنٹ مینٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔