مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کے عملے نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک خونخوار تیندوہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
مقامی باشندوں کے مطابق مذکورہ محکمہ کے ڈپٹی فارسٹر شبیر احمد خان کی نگرانی میں ضلع گاندربل کے گاؤں ریزن میں مویشیوں کو اپنا نوالہ بنانے والے تیندوہ کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا گیا۔
شبیر احمدخان نے کہا 'ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی تھی کہ گزشتہ کئی دنوں سے اس گاؤں میں ایک تیندوہ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور تیندوہ مویشیوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے تیندوہ کا پیچھا کیا اور ٹرانکولائزنگ کا استعمال کیا۔ آخر کار ٹیم کے ارکان تیندوہ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔
عہدیدار نے بتایا کہ تیندوہ کو پکڑنے کے بعد اسے داچھی گام نیشنل پارک منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکوہ محکمہ کے عملے نے گاندربل کے گاؤں کوندبل میں ایک تیندوہ کو پنجرے میں بند کر دیا تھا۔
تیندوہ نے ایک لڑکی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے سبب اس کی موت ہوگئی تھی۔
- بارہمولہ :محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوہ کو پکڑ لیا
بائیو کیمیکل ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ اسی تیندو ہ نے لڑکی کو نشانہ بنایاتھا۔