ETV Bharat / state

گاندربل: ریچھ کے حملے میں تین خواتین زخمی - خواتین کی حالت مستحکم

گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں تین خواتین ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئیں جن میں سے شدید طور پر زخمی خاتون کو علاج و معالجے کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔

گاندربل: ریچھ کے حملے میں تین خواتین زخمی

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 4:35 PM IST

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ نے تین خواتین پر حملہ کرکے لہو لہان کر دیا جس میں سے ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

وانی محلہ، کنگن علاقے میں تین خواتین کھیتوں میں روز کی طرح گھاس کاٹنے کے لیے گئی تھیں جس دوران ایک ریچھ نمودار ہوا اور ایک خاتون پر حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا۔ دیگر خواتیں کے شور شرابے کی وجہ سے ریچھ خاتون کو بری طرح زخمی کرنے کے بعد بھاگ نکلا تاہم اس نے دو اور خواتین کو بھی زخمی کر دیا۔

زخمی خواتین کو فوری طور سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج و معالجے کے بعد شدید طور پر زخمی ایک خاتون کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا۔ دیگر دو خواتین کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریچھ اس علاقے میں گزشتہ کئی روز سے گھوم رہا تھا۔ انہوں نے اس ضمن میں محکمہ وائلڈ لائف کے افسران سے ریچھ کو پکڑنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.