جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بیشتر علاقے جن میں کنگن اکہال، کنگن نجون، شالہ بگ، ژھندنہ، سمیت دیگر علاقوں کی رابطہ اور اندرونی سڑکیں مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں۔
رواں برس اگرچہ برفباری بہت کم ہوئی ہے، اس کے باوجود بھی ان رابطہ سڑکوں پر موجود میکڈیم اکھڑ چکا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر بڑے بڑے گڈھے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے میں بھی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Inner Roads In Ganderbal
دودہرہامہ سے لیکر فتح پورہ تک دو سال قبل ہی میکڈم بچھایا گیا تھا، صرف دوسال کی مدت کے دوران ہی یہ سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکا ہے۔ جس پر حالیہ دنوں برفباری اور بارش ہونے کے سبب سڑک تالاب بن چکی ہیں۔
مقامی شہری پرویز احمد نے اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دو سال قبل دودرہامہ سے لیکر فتح پورہ تک کی رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تھا۔ لیکن دو سال میں ہی یہاں کی سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ اس پر گاڑی چلانے کے دوران گاڑیوں کے تمام پرزے ڈھیلے پڑجاتے ہیں۔ Dilapidated Inner Roads In Ganderbal
یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Inner Roads Of Hajin: بانڈی پورہ میں مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑکیں خراب
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس رابطہ سڑک کی فوری مرمت کرکے اسے قابل استعمال بنایا جائے۔ وہیں اس بارے میں ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ ظفر قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں برفباری کی وجہ سے بہت جگہوں پر سڑکوں کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ ہم نے خود بھی معائنہ کیا ہے اور بہت جلد اس سڑک کو ٹھیک کیا جائے گا۔ Dilapidated Inner Roads In Ganderbal