ETV Bharat / state

گاندربل: بینک عملہ کے خلاف احتجاج، اقربا پروری کا الزام

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر بینک شاخ بارسو کے عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بینک عملہ کو فوری طور تبدیل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

گاندربل: بینک عملہ کے خلاف احتجاج، اقربا پروری کا الزام
گاندربل: بینک عملہ کے خلاف احتجاج، اقربا پروری کا الزام
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 5:56 PM IST

جموں و کشمیر بینک شاخ بارسو کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کئی اکائونٹ ہولڈرز نے بینک عملہ پر اقرابا پروری کا الزام عائد کیا۔

گاندربل: بینک عملہ کے خلاف احتجاج، اقربا پروری کا الزام

احتجاج کر رہے اکائونڈ ہولڈرز نے دعویٰ کیا کہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کا کام منٹوں میں کیا جاتا ہے تاہم عام لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اکائونڈ ہولڈرز کو گھنٹوں لائن میں کھڑا کیا جاتا ہے جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کا کام فون پر ہی کیا جاتا ہے۔

مختلف اسکیموں کے تحت فراہم کیے جا رہے قرضوں کے حوالے سے بھی احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ ’’سرکاری اسکیموں، خصوصا مختلف اقسام کے قرضوں کے لیے غیر اثر و رسوخ والے افراد کو مہینوں انتظار کروایا جاتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: وادی میں عنقریب بی جے پی کی دکان بند ہوجائے گی: مظفر شاہ

احتجاج کر رہے لوگوں نے حکام سے بینک عملہ کو فوری طور تبدیل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس ضمن میں بینک کے برانچ منیجر نے رد عمل ظاہر کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.