ETV Bharat / state

Ganderbal Police Solves Four Burglary Cases گاندربل میں پولیس نے آٹھ چوروں کو گرفتار کرلیا - گاندربل میں پولیس نے آٹھ چوروں کو گرفتار کرلیا

گاندربل میں پولیس نے نقب زنی کے چار معاملات حل کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔ Police Solves Four Burglary Cases in Ganderbal

STOLEN ITEMS WORTH LACS RECOVERED
STOLEN ITEMS WORTH LACS RECOVERED
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 2:26 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نقب زنی کی چار وارداتوں کو حل کیا اور جرم میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 12 عدد بیٹریاں، 01 سونے کا سکہ اور 03 گائے اور 01 بچھڑا برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، "03 ستمبر 2022 کو، پولیس تھانہ گاندربل کو دو تحریری شکایات، کار بل میں ایک گورنمنٹ ہائی اسکول کجر گاندربل میں سریوں کی چوری، دوسری سالورہ گاندربل سے ایک رہائشی سے سونا چوری کے بارے میں موصول ہوئیں تھیں۔ Ganderbal Police Solves Four Burglary Cases

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے بتایا کہ اس کے مطابق مقدمہ ایف آئی آر نمبر 257/2022 اور 146/2022 قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت پولیس تھانہ گاندربل میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔ ٹینگ پورہ گاؤں سے دو شکایات پولیس تھانہ گاندربل میں گائے خانوں سے گائے اور بچھڑے کی چوری کے سلسلے میں درج کرائی گئیں۔ اس کے مطابق متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر نمبر 216/2022 مورخہ 04 اگست 2022 اور 240/2022 مورخہ 21 اگست 2022 پولیس تھانہ گاندربل میں قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

شکایات کے مطابق ایس ایس پی گاندربل نے ایس ایچ او گاندربل کی قیادت میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری کی تمام 04 وارداتوں کو کریک کیا اور چوری میں ملوث 08 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس بیان کے مطابق، گرفتار ملزم چوروں کی شناخت ظہور احمد نجار ولد محمد نجار ساکن فتح پورو گاندربل، عاصف حسین یتو ولد علام حسن بیتو ساکن سلطان پورہ بارہمولہ، محفوظ الاسلام ولد عمر علی ساکن دہلی ، موجود بیہامہ گاندربل، كتب الدین ولد منان ساکن و دہلی موجود بیہامہ گاندربل، روبل میستری ولد شمس الدین میستری گڑ گاؤں ہر یاسہ، موجود بیہامہ گاندربل، منیر احمد فمدا ولد لام یونس فمد اسکن کنگن، محمد شبیر ماگرے ولد محمد شفیع ماگرے ساکن ادھم پور اور شکیل احمد بجاڑ ولد محمد اسحاق بجاڈ فتح راجوری کے طور ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مزید گاڑی آٹو زیر نمبر 4078-JK01P ملزمان کے قبضے سے برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔ گاندربل پولیس کی جانب سے فوری اور بروقت ردعمل کے لیے عام لوگوں نے ان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.