ETV Bharat / state

Student Attack In Ganderbal گاندربل میں طالب علم پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 6:25 PM IST

تفتیش کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ دونوں کی معشوقہ ایک ہی لڑکی تھی اور یہی وجہ سے دونوں میں قمریہ پارک گاندربل میں تو تو میں میں شروع ہوئی، جس نے بعد میں جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔

گاندربل میں طالب علم پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس

گاندربل: گاندربل پولیس نے گزشتہ روز قریہ پارک گاندربل میں طالب علم پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو قمریہ پارک گاندربل میں دو افراد کے مابین کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس دوران ایک طالب علم جس کی شناخت محمد عرفان ولد عبدالحمید شیخ ساکن سالورہ گاندربل کے بطور ہوئی پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔

  • #GanderbalPolice arrested the accused person who attacked student with a Sharp Object at Qamariya Park yesterday afternoon. The accused was arrested at Nagbal Chowk near Petrol Pump and disclosed his identity as Abrar Ahmad Parray
    S/O Mohd Ismail Parray R/O Rangil Nagbal.
    During…

    — Ganderbal Police (@Gbl_Police) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی زخمی طالب علم کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔

ان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ابرار احمد پرے ولد محمد اسماعیل پرے ساکن رنگل ناگہ بل نے طالب علم پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں 271/2023زیر دفعات 352,323,341آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Teenager Boy Attacked In Ganderbal گاندربل میں نامعلوم افراد کا نوجوان پر حملہ

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر کی نگرانی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملزم کو ناگہ بل چوک سے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں کا معشوقہ ایک ہی لڑکی کے ساتھ چل رہا تھا جو لڑائی کا باعث بنا۔
قمریہ پارک گاندربل میں دونوں کے درمیان اسی معاملے پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے بعد میں جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.