ETV Bharat / state

Old Age Pension Scheme اولڈ ایج پنشن اسکیم کے طریقہ کار میں نظر ثانی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 6:35 PM IST

پنچایت ایسوسی ایشن گاندربل نے پریس کانفرنس کے دوران حکام سے اولڈ ایج پنشن اسکیم کے طریقہ کار میں نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے دستاویز تیار کرنے کے عمل میں آسانی لائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ Panchayat Association demands Reshuffle in Old age Pension Scheme Process

اولڈ ایج پنشن اسکیم کے طریقہ کار میں نظر ثانی کا مطالبہ

گاندربل: جموں و کشمیر پنچایت ایسوسی ایشن کی جانب سے بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین اور معذوروں و معمر افراد کو اولڈ ایج پینشن حاصل کرنے کے لئے وضع کیے گئے طریقہ کار مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین اور معذوروں و معمر افراد کو محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ Reshuffle Demanded in Old age Pension Scheme

پنچایت ایسوسی ایشن گاندربل نے اس ایک پریس کانفرنس کے دوران ایل جی انتظامیہ خصوصاً محکمہ سماجی بہبود سے معمر افراد اور جسمانی طور خاص افراد کے لیے وضع کیے گئے پراسیس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے ماہانہ پینشن کے لیے ان افراد کو متعدد محکمہ جات کے دفاتر کا چکر کاٹ کر کئی ایک دستاویز تیار کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کاغذات تیار کرنے کے لئے معذوروں اور معمر افراد کو سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اولڈ ایج پنشن کے لیے تیار کیے جانے والے دستاویز بشمول عمر کی سرٹیفیکیٹ اور معذوری کا سرٹیفیکیٹ وغیرہ کے لیے پنچایتی اداروں کو استعمال میں لاکر انہیں ایک ہی جگہ سبھی دستاویز کی سہولیات رکھی جانی چاہئے۔ پنچایت ایسوسی ایشن گاندربل کا کہنا ہے کہ بعض افراد عمر پیری یا معذوری کے سبب مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے سے قاصر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اولڈ ایج پنشن سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Teacher Demand Old Pension Scheme گاندربل میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ’پیدل مارچ‘ احتجاج

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ، محکمہ سماجی بہبود سے اس عمل کو آسان بنائے جانے کے حوالہ سے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.