ETV Bharat / state

گاندربل: لاپتہ نوجوان کی لاش 37 روز بعد برآمد، لواحقین کو قتل کا شبہ - پُر اسرا ر طور لاپتہ

ضلع گاندربل میں پُر ا سرار طور پر لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش 37 روز بعد برآمد ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کے دو دوستوں کو پوچھ تاچھ کے لیے پولیس اسٹیشن طلب کیا۔

گاندربل: لاپتہ نوجوان کی لاش 37روز بعد برآمد، لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 8:24 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام نارا ناگ میں 37 روز قبل پُر اسرا ر طور لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش جنگل سے برآمد کی گئی ہے۔

گاندربل: لاپتہ نوجوان کی لاش 37روز بعد برآمد، لواحقین نے قتل کا شبہ ظاہر کیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ نوجوان لاپتہ ہوا اُس سے کئی کلومیٹر کی دوری پر اس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ تاہم نوجوان کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے فرزند کا ’’منصوبہ بند طریقے سے قتل‘‘ کیا گیا ہے۔

نوجوان کے والد نے کہا کہ گذشتہ ماہ مئی کی 2 تاریخ کو انکا فرزند اپنے دو رفقا کے ساتھ ’’مچھلی کا شکار‘‘ کرنے کے لیے صبح سویرے گھر سے نکلا۔ اس کے بعد انہیں فون پر ان کے فرزند کے دوستوں نے بتایا کہ ریچھ نے ان پر حملہ کیا اور وہ دونوں جان بچا کر وہاں سے نکل گئے تاہم ان کا فرزند لاپتہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی رضاکاروں اور پولیس نے نارا ناگ کی خاک چھان ماری لیکن لاپتہ نوجوان کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ بالآخر گزشتہ شام کو لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد کی گئی۔

پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے بعد نوجوان کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔ نوجوان کی لاش آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور جمعرات کو ان کی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

ادھر نوجوان کے والد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے بیٹے کا منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا گیا ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو دوست میرے بیٹے کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرنے گئے تھے، انہوں نے روزِ اول سے ہی غلط بیانی سے کام لیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریچھ نے میرے بیٹے پر حملہ کیا لیکن لاش بر آمد ہوئی تو میرے بیٹے کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں تھا بلکہ اُس کا جسم صحیح سلامت تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میرے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔‘‘

نوجوان کے ہمراہ مچھلی کا شکار کرنے گئے ان کے دونوں دوستوں کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔

نوجوان کے لواحقین نے اسے ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.