ETV Bharat / state

گاندربل میں کھاد، ادویات اور بیجوں کی جانچ مہم - LEA launches inspection drive

چیکنگ ڈرائیو کے دوران ضلع گاندربل میں دکانداروں سے کھاد، ادویات اور بیج کے 226 نمونے حاصل کیے گئے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔

گاندربل میں کھاد، ادویات اور بیجوں کا معائنہ کیا گیا

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 7:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسی (law enforcement agency) کی جانب سے ایک چیکنگ ڈرائیو چلائی گئی۔ اس دوران دکانداروں کی جانب سے زمین داروں کو فروخت کی جانے والی کھاد اور باقی ادویات کا معائنہ کیا گیا۔

گاندربل میں کھاد، ادویات اور بیجوں کا معائنہ کیا گیا

محکمہ زراعت کشمیر کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جن کی سربراہی جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر سید وسیم احمد شاہ کر رہے ہیں۔ ان ٹیموں کی جانب سے وادی کے مختلف اضلاع میں کھاد اور ادویات فروخت کرنے والے کاروباریوں سے نمونے حاصل کریں گے تاکہ زمین داروں کو اعلی معیار کی کھاد اور ادویات دستیاب کرائی جائیں۔

چیکنگ ڈرائیو کے دوران ضلع گاندربل میں دکانداروں سے کھاد، ادویات اور بیج کے 226 نمونے حاصل کیے گئے اور انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں سید وسیم شاہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی دکاندار غیر معیاری کھاد یا دیگر ادویات فروخت کرنے والا سامنے آیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:
ترال: میونسیپل کمیٹی کی طرف سے صفائی مہم کا آغاز

انہوں نے کہا 'آئندہ بھی یہ کارروائی بھی جاری رہے گی تاکہ لوگوں کو اعلا معیار کی کھاد مہیا کرائی جاسکے اور زمین میں اچھی فصل تیار ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.