ETV Bharat / state

Transformer Damaged in Chattergul چھترگل کا ٹرانسفارمر خراب، علاقہ ایک ہفتے سے گُھپ اندھیرے میں - کشمیر اردو نیوز

گاندربل کے متعدد علاقوں کے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔ Transformer Damaged in Chattergul

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 11:05 AM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل کنگن سے ملحقہ برنڈارہ کے مقامی لوگوں کے مطابق برنڈارہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر چھ روز قبل خراب ہوگیا تھا جسے بڑی مشکل سے محکمہ کے ملازمین کی منت سماجت کرکے بجلی کے کارخانے میں لے جایا گیا جہاں چھ روز گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ٹرانسفارمر درست نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پوری آبادی پچھلے چھ روز سے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ Transformer Damaged in Chattergul

برنڈارہ کے مقامی محمد اشتیاق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چھ روز قبل علاقہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا جس سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے۔ اس بارے میں محکمہ بجلی کے اعلی حکام نے کہا کہ سردیوں کے ایام میں ہر علاقہ میں گرمی اور دیگر برقی آلات لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر اضافی لوڈ پڑنے سے ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں۔ اس وقت گاندربل کے مختلف علاقوں سے روزانہ پانچ سے سات ٹرانسفارمر خراب ہوکر کارخانے میں لائے جاتے ہیں اور پھر اپنی باری کے مطابق ان کو درست کرکے واپس کیا جاتا ہے۔ Electric Transformer Damaged last 7 Days In Chattergul

یہ بھی پڑھیں : Damaged Transformers گاندربل میں سو بجلی ٹرانسفارمر خراب، کئی علاقہ گھپ اندھرے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.