ETV Bharat / state

گاندربل: ہفتہ اور اتوار کو سونامرگ سیاحوں کے لیے بند

مشہور صحت افزا مقام سونامرگ سنیچر اور اتوار کو بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں تاہم صرف ان ہی سیاحوں کو صحت افزا مقام پر جانے کی اجازت ہوگی جنہوں نے پیشگی ہوٹل بکنگ کی ہوگی۔

گاندربل: ہفتہ اور اتوار کو سونامرگ سیاحوں کے لیے بند
گاندربل: ہفتہ اور اتوار کو سونامرگ سیاحوں کے لیے بند
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 3:34 PM IST

ضلع انتظامیہ گاندربل نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو سونامرگ سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے، یہ احکامات 25جولائی تک نافذ رہیں گے۔ حکمنامے کے مطابق جن سیاحوں نے سونامرگ کے لئے پیشگی ہوٹل بکنگ ہوگی، ان پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔ تاہم ہوٹل بکنگ کا باضابطہ ثبوت چیک کرنے کے بعد ہی انہیں سونامرگ داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

گاندربل: ہفتہ اور اتوار کو سونامرگ سیاحوں کے لیے بند

ضلع انتظامیہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو سیاحتی مقامات پر بھیڑ جمع ہونے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جانے کی صورت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ ضلع میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا مثبت معاملات میں کمی واقع ہو رہی تھی تاہم رواں ہفتے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن نے بھی سونامرگ آنے والے مقامی سیاحوں کی آمد پر روک لگائے جانے کی درخواست کی تھی۔

ضلع انتظامیہ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ ’’سیاحتی مقامات پر غیر ضروری بھیڑ بھاڑ خصوصا ہفتہ اور اتوار کو رش کم کرنے کے لیے محدود سیاحوں کی آمد کو یقینی بنائے جانے کے لیے پیشگی ہوٹل بکنگ کرنے والے سیاحوں کو ہی سونامرگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

حکمنامے کے مطابق یہ احکامات 25جولائی تک نافذ رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے سی ای او سونامرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تمام ہوٹل مالکان و عملہ کے لئے ایک آگاہی پروگرام منعقد کرنے کے علاوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل اور ڈی ایس پی کنگن کو گگنگیر سمیت مختلف مقامات پر ناکہ لگانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ایڈوانس بکنگ کرنے والے سیاحوں کو ہی سونامرگ داخلے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.