ETV Bharat / state

گاندربل میں فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد

اس تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ترنگا لہراتے ہوئے پریڈ کا معائنہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے پریڈ کے دوران مختلف محکموں کے آپسی تال میل پر قومی تقریب کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گاندربل میں فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد
گاندربل میں فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:35 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر قمریہ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے کی۔

گاندربل میں فل ڈریس ریہرسل تقریب منعقد

اس تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ترنگا لہراتے ہوئے پریڈ کا معائنہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے پریڈ کے دوران مختلف محکموں کے آپسی تال میل پر قومی تقریب کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، بارڈر سکیورٹی فورس، ہوم گارڈ سمیت مختلف اسکول کے بچوں نے سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ فل ڈریس ریہرسل کے ایک حصے کے طور پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور تھیم بیسڈ اسکیٹس کو مقامی فنکاروں کے علاوہ سکولوں سے آئے بچوں نے پیش کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آزادی کے لئے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی قربانیوں اور آزادی جدوجہد میں ان کے کرداروں کو یاد کیا۔ انہوں نے ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعہ رجسٹرڈ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں اور رواں مالی سال کے دوران مختلف فلاحی منصوبوں کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ضلع کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی ہمہ جہت اور یکساں ترقی کو سہولیات فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت

انہوں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں وبائی مرض کو روکنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی اور وبائی امراض کے دوران ان کی کوششوں کے لئے تمام فرنٹ لائن ورکرز کی محنت کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.