ETV Bharat / state

Snowfall in Ganderbal: گاندربل میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ - گاندربل میں تازہ برف باری

ضلع گاندربل کے امرناتھ گپھا اور آس پاس کے علاقوں میں تازہ برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'تقریباً 2 سے 3 انچ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔' Snowfall in Ganderbal

گاندربل میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 11:22 AM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل، امرناتھ گپھا اور اس کے آس پاس علاقوں میں ایک مرتبہ پھر تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے کئی روز سے مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ گاندربل ضلع میں بھی انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ Rains continue in Ganderbal

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجترنی بشمول امرناتھ گپھا میں صبح تازہ برف باری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 'گپھا اور آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 2 سے 3 انچ تازہ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ریزان، کلن، گگنگیر، گنڈ سمیت نچلے علاقوں میں شدید بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ پچھلے پانچ دنوں سے لگاتار جاری ہے، جسکی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ Three inches of snow in Ganderbal

گاندربل میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں: ہمکنڈ صاحب میں تازہ برفباری

اس دوران موسم کی تبدیلی نے نچلے اور بالائی علاقوں میں معمول کی زندگی کو متاثر کیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے پہننے اور گاڑیوں میں ہیٹر کا استعمال شروع کر دیا ہے جبکہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں خاص کر سونمرگ اور آس پڈوس میں موجود خانہ بدوش و بکروال اس وقت سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.