ETV Bharat / state

گاندربل: عمر عبد اللہ نے میاں الطاف کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا - نیشنل کانفرنس

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میاں الطاف کی رہائش گاہ پر تعزیت پرسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مرحوم والد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

گاندربل: عمر عبد اللہ نے میاں الطاف کی رہائش گاہ پر انکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 9:35 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مشہور روحانی بزرگ اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ میاں بشیر احمد لاروی، جو نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر جنگلات میاں الطاف کے والد بھی تھے، چند روز قبل 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

گاندربل: عمر عبد اللہ نے میاں الطاف کی رہائش گاہ پر انکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میاں بشیر کے چہلم پر میاں الطاف کے گھر جاکر ان کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔

عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے دیگر سینیئر لیڈران کے ہمراہ مرحوم کے مقبرہ پر گل باری کرکے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’مرحوم میاں بشیر احمد جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر گوجر برادری سے وابستہ افراد کے دلوں کی دھڑکن تھے۔‘‘

مزید پڑھیں: گاندربل: معروف مذہبی رہنما میاں بشیر احمد لاروی کا انتقال

سابق وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ: ’’ان کی رحلت سے جموں وکشمیر کے لوگ ایک مذہبی اور روحانی بزرگ رہنما سے محروم ہو گئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.