ETV Bharat / state

New Political Party in Kashmir کشمیر میں ایک اور سیاسی پارٹی کا وجود - jammu kashmir news

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 'جموں کشمیر یونائیٹڈ مومنٹ' کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا گیا۔

کشمیر میں ایک اور سیاسی پارٹی کا وجود
کشمیر میں ایک اور سیاسی پارٹی کا وجود
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 10:24 AM IST

Updated : Aug 28, 2023, 11:26 AM IST

New Political Party in Kashmir

گاندربل: سابق رکن اسمبلی گاندربل اشفاق جبار نے آج جموں کشمیر یونائیٹڈ مومنٹ کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاسی منظر نامے پر ایک اہم پیش رفت میں اشفاق جبار گاندربل حلقہ کے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی نے اتوار کو منعقدہ ایک تقریب میں جے کے یونائیٹڈ مومنٹ " کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت لانچ کی ہے۔

اس تقریب میں وادی کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی اور اس پارٹی میں شمولیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشفاق جبار نے کہا کہ آج اس نئی پارٹی کا آغاز سے سیاسی گلیاروں میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ برسوں میں ملنے والی حمایت کے لیے لوگوں سے تشکر کا اظہار کرتے ہیں اور خطے کے لیے خوشحال اور مساوی ترقی کے لیے پارٹی کے ویژن کا خاکہ پیش کیا۔

اشفاق نے مزید کہا کہ وہ جلد ایک منشور عوام کے سامنے لائیں گے جو کہ روایتی سیاسی پارٹیوں کے منشور سے مختلف ہوگا۔ انہوں کہا کہ جے کے یو ایم جموں کشمیر کی یکساں ترقی خاص کر نوجوانوں کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرے گی۔ اشفاق نے کہا کہ یہ پارٹی جموں کشمیر کے ہر شہری کے دل میں جگہ بنائے گی۔

مزید پڑھیں: 'بی جے پی کشمیر میں انتخابات کرانے سے ڈرتی ہے'

واضح رہے کہ شیخ اشفاق جبار نے گاندربل حلقے سے سال 2014 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر گاندربل سے جیت حاصل کی تھی۔ تاہم سال 2019 کے بعد اشفاق اور نیشنل کانفرنس کے درمیاں اختلافات پیدا ہوئے اور 2023 میں نیشنل کانفرنس نے شیخ اشفاق کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی خارج کر دیا تھا جس کے بعد اشفاق نے علیحدہ سیاسی سر گرمیاں شروع کر دیں اور آج ایک نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا۔

Last Updated : Aug 28, 2023, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.