ETV Bharat / state

سرینگر ۔ لداخ شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی - چلینج کو قبول

سرینگر ۔ لداخ شاہراہ کو دسمبر ماہ میں برفباری ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

Zojila Road
سرینگر لداخ شاہراہ
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 6:22 PM IST

سرینگر اور لداخ شاہراہ کو آج گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس سلسلے میں زوجیلا پاس پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈی جی راجیو چودھری تھے۔ اس تقریب میں بیکن اور فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

سرینگر لداخ شاہراہ

واضح رہے کہ اس شاہراہ کو دسمبر ماہ میں برفباری ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

شاہراہ کے کھلنے سے لداخ میں رہائش پذیر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ غور طلب ہے کہ یہ شاہراہ لداخ کے لئے اہم مانی جاتی ہے۔ اس شاہراہ کے بند رہنے سے لداخ میں رہائش پذیر لوگ کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں راشٹریہ رائفلز کی جانب سے یوتھ میلے کا انعقاد

یہ شاہراہ فوج کے لئے بھی اہم مانی جاتی ہے، کیونکہ اس خطے میں فوج کی کافی تعداد موجود ہے۔ خاص کر جب سے چین اور ہندوستان کے درمیان گلوان گھاٹی میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں آر چودھری نے کہا کہ بیکن کسی بھی چلینج کو قبول کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ اس شاہراہ کو دو ماہ پہلے ہی کھولنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام جوانوں اور افسران کو شاہراہ کی دیکھ بھال اور شاہراہ کو وقت سے پہلے کھولنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.