گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ وانی پورہ میں بجلی ٹرانسفارمر تباہ ہوگیا۔ وسطیٰ ضلع گاندربل میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی دیوار کے قریب نصب بجلی ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے یہ پوری طرح سے جل گیا۔
وانی پورہ کے مقامی لوگوں نے اس بارے میں بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی دیوار کے قریب نصب بجلی ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی کہ شاید بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ جائے گا۔ اس موقعے پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ Electric Transformer Caught fire at wanipora Saloora Ganderbal
یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس موقعے پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ Electric transformer caught fire at wanipora Ganderbal