ETV Bharat / state

Bus Stand Ganderbal Awaits Completion: بارہ برس بعد بھی گاندربل بس اسٹینڈ تشنہ تکمیل

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 6:54 PM IST

فنڈز کی کمی کے سبب بس اسٹینڈ کی تعمیر کا کام ضلع ترقیاتی بورڈ نے سال 2012 میں پروجیکٹ آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ گاندربل کو سونپ دیا تھا، جسے آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ Bus Stand Ganderbal not completed even after 12 years

بارہ برس بعد بھی گاندربل بس اسٹینڈ تشنہ تکمیل

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بس اسٹینڈ کی تعمیر 12 سال بعد بھی نامکمل ہونے کے سبب نہ صرف ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز بلکہ مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی ڈرائیوروں نے بتایا کہ گاندربل میونسپل کمیٹی نے 2009 میں بس اسٹینڈ کی تعمیر شروع کی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہی کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر سست پڑ گیا۔ Drivers Demand completion of Bus Stand Ganderbal

میونسپل کمیٹی گاندربل نے فنڈز کی کمی کے سبب بس اسٹینڈ کی تعمیر کا کام پوری طرح شروع نہیں کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی بورڈ نے سال 2012 میں یہ پروجیکٹ آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ گاندربل کو سونپ دیا تھا۔ تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی بس اسٹینڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی جس خمیازی عوام الناس کو بھگتنا پڑتا ہے۔Ganderbal Bus stand

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’گاندربل میں بس اسٹینڈ کی کمی کی وجہ سے ڈرائیور حضرات مسافروں کو گاڑیوں میں سوار کرنے کے لیے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں۔ جو اکثر و بیشتر ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے۔‘‘ ڈرائیوروں نے سابق حکومتوں سمیت لیفٹیننٹ گورنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے بلند و بانگ دعووں کی زمینی سطح پر قلعی کھل جاتی ہے جبکہ عوام کو یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.