ETV Bharat / state

Block Diwas At Kurhama: کرہامہ میں ضلع انتظامیہ نے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا - mega Block Diwas at Kurhama

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے کرہامہ میں انتظامیہ نے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا۔ کیمپ میں پی آر آئی ممبران اور بلاک واکورہ کے سرکردہ شہریوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنے علاقوں سے درپیش مسائل اور مطالبات بشمول واٹر سپلائی اسکیموں کی بروقت تکمیل، پی ایچ سی کرہامہ میں عملے کی کمی کرمہ میں پنچایت کی عمارت، کھیل کے میدان، لنک روڈز کی تعمیروتجدید پرروشنی ڈالی۔

کرہامہ میں ضلع انتظامیہ نے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 1:18 PM IST

کرہامہ میں ضلع انتظامیہ نے میگا بلاک دیوس کا اہتمام کیا

ضلع انتظامیہ گاندربل نے پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کرہامہ، واکورہ میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد لوگوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ کیمپ کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) گاندربل، مشتاق احمد سمنانی کے ساتھ بی ڈی سی چیئرپرسن واکورہ نے کی۔ کیمپ میں پی آر آئی ممبران اور بلاک واکورہ کے سرکردہ شہریوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنے علاقوں سے درپیش مسائل اور مطالبات بشمول واٹر سپلائی اسکیموں کی بروقت تکمیل، پی ایچ سی کرہامہ میں عملے کی کمی کرمہ میں پنچایت کی عمارت، کھیل کے میدان، لنک روڈز کی تعمیر و تجدید پر روشنی ڈالی۔

پی ایچ سی بٹوینہ میں ترقی کے لیے سڑکوں کی کشادگی، واٹر سپلائی اسکیموں میں اضافہ، آپاشی کنال کی صفائی، گز ہامہ پل کی تکمیل، ہینڈ لوم ٹریننگ سنٹر، قبرستان کی بھرائی، کرہامہ میں ویٹرنری سنٹر اور عوامی اہمیت کے دیگر امور شامل ہیں۔ اے ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ مشورہ کر کے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل و مشکلات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے افسران کو ضروری ہدایات دی۔

دریں اثنا، مختلف محکموں بشمول ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر گاندربل، زراعت، آیوش، جے اینڈ کے بینک نے شرکاء کو استفادہ کنندگان پر مبنی اور خود روزگار اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ لوگوں سے کہا کہ وہ اہلیت کے مطابق اس طرح کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں جو ان کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:Satyapal Malik Slams Modi Government ملک جل رہا ہے اور ملک کے وزیراعظم امریکہ کے دورہ پر ہیں، ستیہ پال ملک

پروگرام آفیسر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر گاندربل نے لوگوں کو اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا، خاص طور پر مشن یوتھ اسکیموں کے بارے میں انہوں نے 10 مئی 2023 کو جی ڈی سی گاندربل میں منعقد ہونے والے جاب فیئر کے بارے میں بھی بتایا جس میں 16 سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کو شرکت کے لیے ترغیب دیں۔ اس تقریب میں تحصیلدار واکورہ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، بی ڈی او واکورہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.