ETV Bharat / state

گاندربل میں انہدامی کاروائی، متعدد دکانیں مسمار - جموں و کشمیر

الطاف احمد نے کہا کہ 30 برس پرانے تجاوزات کو منہدم کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ مقامی لوگ سیاسی اور دیگر مشکلات کھڑی کر رہے تھے۔

demolition drive in ganderbal, several shops demolished
گاندربل میں انہدامی کاروائی، متعدد دکانیں مسمار
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:54 PM IST

میونسپل کونسل گاندربل نے پیر کی روز انہدامی کاروائی کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کئی دکانیں گرا دی۔

گاندربل میں انہدامی کاروائی، متعدد دکانیں مسمار

میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سردیوں کے ایام میں اس جگہ ٹریفک جام دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ امرناتھ یاترا کے دوران بھی کافی زیادہ ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 30 برس پرانے تجاوزات کو منہدم کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ مقامی لوگ سیاسی اور دیگر مشکلات کھڑی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: زمین کھسکنے سے درجنوں دکان و مکان کو نقصان

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے قبل ہی ان دکانداروں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور آج ان دکانوں کو ضلع انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کونسل کے اہلکاروں نے گرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سبھی دکانداروں کو پاس میں ہی میونسپل کونسل کے دوکانوں میں بحال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع میں ایسے تجاوزات جن سے ہائی وے پر ٹریفک جام ہوتا ہے کو مسمار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.