بغیر دستاویز اور اجازت نامے کے ضلع گاندربل کے بیہامہ علاقے میں تعمیر کئے جا رہے ایک ڈھانچے کو میونسپل کونسل گاندربل کی انہدامی ٹیم نے منہدم کیا۔
میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'بیہامہ ایس پی آفس سے متصل دیوار بندی کی آڑ میں ایک تجارتی کمپلیکس غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیا جا رہا تھا۔'
انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع ملتے ہی انہدامی ٹیم نے غیر قانونی طور تعمیر کیے جا رہے ڈھانچے کو منہدم کیا۔
مزید پڑھیں؛ اچانک گولی چلنے سے سی آر پی ایف جوان زخمی
میونسپل چیئرمین نے مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔