ETV Bharat / state

'سندھ نالہ سے ملی خاتون کی لاش کا قاتل شوہر'

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو کئی دنوں تک پاس میں ایک دکان میں رکھا گیا تھا جس کے بعد مجید نے اپنے بھائی سے مدد لے کر لاش کو نالہ سندھ میں پھینک دیا۔

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:50 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں حال ہی میں نالہ سندھ سے ملی خاتون کی نعش کو پولیس کے مطابق اپنے ہی شوہر نے قتل کیا تھا۔

خیال رہے کہ کنگن پولیس نے خاتون کی لاش کو 14 جولائی کو نالہ سندھ سے برآمد کیا تھا جس کی شناخت بعد میں روبینہ کے طور کی گئی تھی۔

روبینہ کا تعلق ویسٹ بنگال سے تھا۔ مجید احمد خان نے اس کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برامد

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو کئی دنوں تک پاس میں ایک دکان میں رکھا گیا تھا جس کے بعد مجید نے اپنے بھائی سے مدد لے کر لاش کو نالہ سندھ میں پھینک دیا۔

قابل ذکر ہے کہ مجید احمد خان نے پولیس میں اپنی بیوی کی گمشدگی کے بارے میں درخواست بھی دائر کی تھی۔

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے اہلکاروں کو مُبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنگن میں نالہ سندھ سے ملی خاتون کی لاش کو اپنے شوہر نے ہے قتل کیا تھا۔

ادھر مقامی لوگوں اور اور سماجی کارکنان نے پولیس کی بروقت کاروائی کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.