ETV Bharat / state

Dead Dody Found in Waskura گاندربل میں ایک شہری کی لاش برآمد - کشمیر اردو نیوز

گاندربل کے واسکورہ علاقے میں ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ Dead Body Found in Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 11:13 AM IST

شہری کی لاش برآمد

گاندربل : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے واسکورا علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ شخص کی شناخت تاشوق احمد راتھر کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ کنگن کا رہنے والا تھا، کل صبح واسکورہ علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔ تاشوق احمد راتھر کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں اور متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ جب کہ اس معاملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Dead Body Found in Ganderbal: گاندربل میں نامعلوم لاش برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گاندربل کے ینگورا علاقے میں ایلوی ایگرو بریڈنگ فارم اینڈ ہیچری کے پاس ایک نوجوان مردہ پایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان 24 ستمبر 2022 سے لاپتہ تھا جس کی لاش 15 اکتوبر کو ملی تھی۔ اس شخص کی شناخت محمد اقبال سلیم ساکن لار کے طور پر ہوئی تھی۔ وہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی تھی۔ بہر حال تازہ معاملے میں تاشوق احمد راتھر کے موت کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئے گی کہ متوفی کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.