ETV Bharat / state

Block Diwas held in Kangan: کنگن میں ڈی ڈی سی عوامی مسائل سے روبرو ہوئیں

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسکا کنگن میں عوامی مسائل سے روبرو ہوئے۔ اس منعقدہ بلاک دیوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مسائل رکھے، جسے ڈی ڈی سی نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی DDC Jyotska faced public issues۔

DDC Ganderbal
DDC Ganderbal
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 3:32 PM IST

گاندبل: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، کریتکا جیوتسنا نے یہاں مامر میں منعقدہ بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران لوگوں کے مسائل سنیں۔ کنگن سب ڈویژن کے لوگوں اور پی آر آئیز کی ایک بڑی تعداد نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مطالبات اور شکایات کو پیش کیا۔ پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں نے پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، ارہاما، مانیگام، پٹھان محلہ کے مڈل اسکولوں میں عملے کی کمی، چتھرگل کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن، مامر اعوان پتی روڈ کی جلد تکمیل، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا مطالبہ کیا DDC Ganderbal Faced Public Issues in Kangan۔

ویڈیو دیکھیے۔

مامر میں آبپاشی کی نہروں کی جلد از جلد صفائی، اور عوامی اہمیت کے دیگر ترقیاتی مسائل ڈپٹی کمشنر کے زیر غور لاۓ گئے۔ مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ڈی ڈی سی نے موقع پر ہی بہت سی شکایات کا ازالہ کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ان کے جلد ازالے کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی تمام حقیقی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کریتیکا جیوتسنا نے پی آر آئی ممبران پر زور دیا کہ وہ مختلف محکموں کے ساتھ دستیاب مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ اس طرح کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مستحقین تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر، ڈی ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جیسی اسکیموں کےتحت خود کو رجسٹر کریں جو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی نے بھی خطاب کیا اور کنگن سب ڈویژن میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران دیگر لوگوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر خورشید احمد شاہ، ڈی ڈی سی ممبر کنگن، ایس ڈی ایم کنگن، اے سی ڈی، سی ای او ایس ڈی اے، تحصیلدار کنگن اور دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.