ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل کی لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 8:03 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کووڈ-19 کی صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورنا مثبت معاملات کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تاہم انہوں نے عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

ڈی سی گاندربل کی لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین
ڈی سی گاندربل کی لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین

ڈی سی گاندربل کریتیکا جیوتسنا نے عوام سے محرم الحرام کے متبرک ایام میں عزاداری کی مجالس و جلوس کے علاوہ یوم آزادی کی تقاریب میں شرکت کے دوران کورونا وائرس سے بچنے کیلئے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ گاندربل میں ضلع، تحصیل اور بلاک سطح پر یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے لوگوں سے یوم آزادی کی تقاریب میں شرکت کرنے پر زور دیتے ہوئے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں؛ Muharram al Haram: محرم سے وابستہ کاروباریوں کی بڑی تعداد بے روزگار

ڈی سی گاندربل نے لوگوں سے عالمی وبا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالنے کے لیے رہنما خطوط کی پاسداری پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ وہیں انہوں نے لوگوں خاص کر نوجوانوں سے کورونا مخالف ویکسین کی ڈوز لینے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.