ETV Bharat / state

گاندربل میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا اہتمام

ڈی سی گاندربل نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد کے مطابق حل کیا جائے گا۔

dc-ganderbal-listens-issues-of-pris-of-block-wakura
گاندربل میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 7:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں عوامی شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ڈویلپمنٹ کمشنر گاندربل نے ہفتہ وار بلاک دیوس کے حصے کے طور پر منی سیکٹریٹ گاندربل میں بلاک وکورا کے پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے پروگرام منعقد کیا۔

ویڈیو

پروگرام کے دوران، بی ڈی سی کی چیئرپرسن وکورا، بلاک وکورا کے سرپنچوں اور پنچوں نے ڈی سی کو پانی کی فراہمی اور بجلی کی بہتری، ناکارہ بور ویلوں کی مرمت، سڑکوں کی بہتری، وسکورا گاؤں میں سب سینٹر اور مختلف بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈی سی نے پی آر آئی کے پیش کردہ تمام مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق مسائل/ شکایات کی ایک فہرست تیار کریں جو ایک ہفتے کے اندر حل کی جائیں'۔

مطالبات اور مسائل کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی نے اے سی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ بین ڈیپارٹمنٹل میٹنگ لے کر پی آر آئی کو بورڈ میں لے اور ان کاموں کی ایک جامع فہرست تیار کرے جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔'

دریں اثناء ڈی سی نے بلاک وکورا میں جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا اور بی ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ فیلڈ دورے کے ذریعے ان کاموں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے اور پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ اپنی پنچایتوں میں جاری کاموں کی مانیٹرنگ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔'

پروگرام کے دوران موجود افسران میں اے ڈی ڈی سی، پیر مظفر احمد، اے ڈی سی، فاروق احمد بابا، اے سی ڈی، اے سی پی، ڈی وائی ایس پی، شامل تھے۔ جبکہ مختلف ونگز کے انجینئرز، سی ایم او، سی ای او، تحصیلدار وکورا، بی ڈی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.