ETV Bharat / state

Snow Clearance at Zojila Pass: ڈی سی گاندربل نے برف ہٹانے کی کارروائی کا جائزہ لیا

وادی کشمیر میں برف باری کے سبب سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا تھا، جسے مشین کی مدد سے برف کو ہٹایا جا رہا ہے۔ وہیں ڈی سی گاندربل نے برف صاف کرنے کی کارروائی کا جائزہ لیا۔DC Ganderbal Inspects Snow Clearance at Zojila pass

ڈی سی گاندربل نے برف صاف کرنے کی کارروائی کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 3:54 PM IST

سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ Srinagar-Leh National Highway پر برف صاف کرنے کی کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا نے آج علی الصبح سونمرگ زوجیلا روڈ کا دورہ کیا اور زوجیلا پاس پر سڑک کی صفائی کے آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈی سی گاندربل نے برف ہٹانے کی کارروائی کا جائزہ لیا

دورے کے دوران بی آر او یعنی بارڈر روڈس آرگنائزیشن حکام نے ڈی سی کو سڑک کی موجودہ حالت اور سونمرگ کی طرف زیرو پوائنٹ تک زوجیلا پاس پر برف صاف کرنے کے آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

زوجیلا درہ کھولنے کے حوالے سے بیکن حکام کا کہنا تھا کہ زیرو پوائنٹ تک برف کی صفائی تقریباً ہو چکی ہے لیکن حالیہ برفانی تودے کے باعث سڑک کو کھولنا ممکن نہیں ہے اور زوجیلا پاس کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا، لیکن پہلے سڑک کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Snow Cleared on Sonamarg Road: سونمرگ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

برف صاف کرنے کے آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے، ڈی سی نے حالیہ شدید برف باری اور مخالف موسمی حالات کے باوجود زیرو پوائنٹ تک برف صاف کرنے کے لیے روڈ کلیئرنس آپریشنز میں شامل بیکن حکام کی اتھک کوششوں کی تعریف کی۔

ڈی سی نے بیکن حکام سے کہا کہ وہ زوجیلا اسٹریچ پر برفانی تودہ گرنے کے عمل کو تیز کریں تاکہ سڑک کو جلد از جلد قابل آمدورفت بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.