ETV Bharat / state

گاندربل: بھیڑ پالنے والوں کی تربیت کے لیے بھیجا گیا وفد

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 6:55 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے بھیڑ پالنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سائنسی طریقہء کار سے بھیڑوں پالنے کے کاروبار سے وابستہ ہونا چاہیے۔

DC Ganderbal flags-off exposure tour for sheep breeders
گاندربل: بھیڑ پالنے والوں کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام

جموں و کشمیر کے وسطیٰ ضلع گاندربل میں منی سیکرٹریٹ سے ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے ایک تربیتی وفد روانہ کیا۔

گاندربل کے مختلف علاقوں کے بھیڑ پالنے والے افراد کو یک روزہ تربیتی پروگرام کے تحت شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شاخ واقع شہامہ کیمپ کے لئے ایک وفد روانہ کیا گیا۔

اس تربیتی پروگرام میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 افراد جو بھیڑ پالنے والے کاشتکاروں پر مشتمل گروپ ہے، کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھیڑوں کو پالنے کا سائنسی طریقہ کار سکھانے کے لیے شہامہ میں موجود یونیورسٹی کیمپ روانہ کیا گیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے بھیڑ پالنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑوں کی نسل کو بڑھانے کے لئے سائنسی طریقے سے نوجوانوں کو اس صنعت سے وابستہ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ شیپ اینڈ ہسبنڈری کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر جاوید احمدبابا اور دیگر عملہ بھی موجود رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.