ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل نے ڈب میں عوامی دربارمنعقد کیا - etv bharat urdu

ڈی سی نے لوگوں کی تعریف کی کہ لوگوں نے کورونا کے سخت دور میں انتظامیہ کو بھر پور تعاون پیش کیا۔ انہوں نےعلاقے کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کریں خاص طور پر محرم کے دنوں میں۔

ڈی سی گاندربل نے ڈب میں عوامی دربارمنعقد کیا

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:16 PM IST

ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکاجیوتسنا نے آج ڈب گاندربل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی دربار منعقد کیا۔

ان کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی پیر مظفر بی ڈی سی چیئر پرسن و اکورہ تحصیلدار واکورہ اور دیگرافسران موجود تھے۔ اس دربار میں ڈب علاقہ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے ڈی سی کے سامنےمطالبات رکھے ان میں علاقے کا کھیل میدان ہیلتھ سنٹر ریسیونگ اسٹیشن کی جلد تکمیل، علاقے میں چشموں کا تحفظ ، قبرستان کی دیوار بندی، چلڈرن پارک، ہائی سکول کی اپ گریڈیشن، اور عوام کے دیگر مطالبات قابل ذکر ہیں۔

ڈی سی گاندربل نے ڈب میں عوامی دربارمنعقد کیا

ڈی سی نے کہا کہ علاقے کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد تمام اہم مسائل کا مکمل جائزہ لینا ہے اور کہا کہ افسران اور ملازمین کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضروریات کے مطابق کاموں کو ترجیح دیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے لوگوں کی تعریف کی کہ لوگوں نے کورونا کے سخت دور میں انتظامیہ کو بھر پور تعاون پیش کیا۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کریں خاص طور پر محرم کے دنوں میں۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کیسز کم ہو رہے ہیں لیکن آنے والے 100 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنا کافی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی سی گاندربل نے سیلاب متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کا تیقن دیا

ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ انہوں نے جو بھی مسائل ان کے سامنے رکھے ان پر غور کیا جائے گا اور ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.