ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل کی عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:49 PM IST

ضلع گاندربل میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال سے متعلق ڈی سی گاندربل نے پریس بریفنگ کے دوران مثبت معاملات میں اچھال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

ڈی سی گاندربل کی عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین
ڈی سی گاندربل کی عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین

ڈپٹی کمشنر گاندربل، کرتیکا جیوتی سینا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے مثبت معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

پریس بریفنگ کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں وبائی مرض کے حوالے سے مثبت کیسوں میں کافی حد تک بہتری آرہی تھی لیکن اس ہفتے مجموعی طور پر مثبت کیسوں کی شرح میں قدرے اچھال دیکھنے کو ملا ہے جو حوصلہ افزا علامت نہیں ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط (سی اے بی) پر سختی سے عمل کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ’’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے عوام کو کافی زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: گاندربل: بادل پھٹنے سے سیلابی صورتِ حال

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ انکے مطابق صحت افزا مقامات خصوصا سونہ مرگ اور مانسبل میں عوامی جم غفیر دیکھا جا رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ سخت اقدامات اٹھانے کے لیے مجبور ہے۔

انہوں نے عوام سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.