چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر معراج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسمینہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل کے سبھی ڈاکٹروں نےاز خود پودے لگائے ہیں اور اس شجر کاری مہم کو سراہاہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیف میڈ کل آفیسر ڈاکٹر معراج نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں پر شجرکاری کا موضوع گم ہو گیا تھا دعوت اسلامی نے یہ مہم شروع کر کے بہت بہترین کام کیا اس کے لیے انہوں نے تحریک کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔
ساتھ ہی دعوت اسلامی کشمیر کے نگران شبیر رضا عطاری نے عوام سے گزارش کی کے وہ بھی اس مہم سے جڑے اور اپنے گھر کے ارد گرد درخت لگائے اور اپنے کشمیر کو سر سبز کشمیر بنائیں۔
اس موقع پر دعوت اسلامی گاندربل کے نگران عبدلوہاب عطاری و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔