ETV Bharat / state

Road Accident In Ganderbal گاندربل حادثے میں کمسن بچی ہلاک، والد شدید طور پر زخمی - گاندعربال پہلیچع

وسطی ضلع گاندربل کے لار علاقے میں جمعے کی شام نامعلوم گاڑی نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری۔ اس حادثہ میں پانچ سالہ کمسن بچی کی موت واقع ہوئی جبکہ والد کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ والد کی شناخت فردوس احمد ماگرے ولد غلام محمد ساکن لار کے بطور ہوئی ہے۔Road Accident In Ganderbal

daughter-dead-father-critically-injured-in-ganderbal-road-accident
گاندربل حادثے میں کمسن بچی ہلاک، والد شدید طور پر زخمی
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 10:23 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں آج شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کمسن بچی کی موت ہو گئی جبکہ والد کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔Road Accident In Ganderbal

تفصیلات کے مطابق گاندربل سے ملحقہ قصبہ لار میں جمعہ کی شام ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی پر سوار باپ اور کمسن دختر شدید زخمی ہوگئے۔Daughter dead, father Injured In Ganderbal

ایس ایچ او پولیس تھانہ لار گلزار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لار سے ملحقہ نئی ٹینگ کے مقام پر جمعہ کی شام سکوٹی زیر نمبر JK05J-0306 کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس وجہ سے اُس پر سوار با پ بیٹی شدید طورپر زخمی ہوئے۔۔

انہوں نے کہاکہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن لڑکی جس کی شناخت پانچ سالہ زائرہ فردوس دختر فردوس احمد ماگرے کے بطور ہوئی کو مردہ قرار دیا۔والد کی شناخت فردوس احمد ماگرے ولد غلام محمد ساکن لار کے بطور ہوئی ہے۔

اُن کے مطابق حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی جائے وقوع سے فرار ہوئی جس کی تلاش شروع کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Road Accident in Kangan کنگن سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.