ETV Bharat / state

Blood Donation Camp: گاندربل میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 10:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کا افتتاح شیخ صاحب نے کیا۔ اس دوران ایس ایس یادو سی آرپی ایف 118 بٹالین کے کمانڈنٹ نے بھی شرکت کی۔ اس کیمپ میں 47 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا۔

گاندربل میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا

گاندربل میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا

گاندربل: خون کے عطیہ دینے کیلئے زیادہ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے گنڈ، ضلع گاندربل میں 118 بٹالین سی آر پی ایف نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ فورسز کی بٹالین نے سوسائٹی کے لیے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈسٹرکٹ ہسپتال) گاندربل، سی ایم او گاندربل اور میڈیکل آفیسر سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر شروع کی تھی۔ خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح شیخ صاحب نے کیا۔ اس دوران ایس ایس یادو سی آر پی ایف 118 بٹالین کے کمانڈنٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر 47 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا جو کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے وقت ضرورت زندگی بچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra امرناتھ یاترا انسانی بہبودی کی علامت ہے، منوج سنہا

مزید پڑھیں:World Blood Donor Day وادی میں خون عطیہ کرنے والوں کی شرح میں اضافہ، پھر بھی مختلف ہسپتالوں میں خون کی کمی

مذکورہ بٹالین کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف بہترین طریقے سے لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی خدمت کے لیے پیش رہیں گے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ان سی آر پی ایف کے جوانوں کی زبردست سراہنا کی اور اس طرح کے سماجی کاموں کو وقت اور عوام کی ضرورت قرار دیا۔ اس بٹالین کے ایک نوجوان نے بتایا کہ اس نے ابھی تک اس طرح کے کیمپس میں 18 یونٹ خون عطیہ کر چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 14 جون کو دنیا بھر میں بلڈ ڈونر ڈے منایا گیا اور اس موقعے پر مختلف مقامات پر خون عطیات کیمپ کا انعقاد کر کے لوگوں کو خون کی ضرورت، اہمیت اور زندگی کی قیمت کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.